عید الاضحی پر بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رہے گی،مجاہد پرویز چٹھہ

عید الاضحی پر بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رہے گی،مجاہد پرویز چٹھہ

  

لاہو(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے عید الاضحی کے موقعے پر تمام ریجن میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی کی فراہمی کا اعلان کر دیا گیا۔ لیسکو ریجن میں عید کے تعطیلات کے دوران شیڈول لوڈ منیجمنٹ نہیں کی جائے گی۔ دریں ازاں عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں تا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کے آفس میں ایکسئنز اور ایس ڈی اوز کی سطح کے افسران کی سپیشل ڈیوٹیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویڑنز میں بھی تمام افسران اور عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بارش اور طوفان آنے کی صورت میں تمام سپرٹینڈنگ انجیئنرز، ایکسئنز اور ایس ڈی اوز کو اپنے اپنے دفاتر میں رہنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں جبکہ لائن سپر وائزرز اور لائن سٹاف بھی ڈیوٹی پر حاضر رہے گا۔خراب موسم کی صورت میں ایس ای (GSO)کی ہنگامی ٹیموں SS&Tنارتھ اور ساؤتھ کو ڈویڑنل آفیسز میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پی ڈی (GSC)کی ہنگامی ٹیموں کو پی ڈی (GSC)کے لاہور کے دفاتر جبکہ پی ڈی کنسٹرکشن کی ٹیموں کو PDآفس لاہور میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اسٹور اسٹاف کو بھی دفاتر میں حاضر رہنے کے آرڈرز جاری کیئے گئے ہیں۔تمام ایس ایز اور ایکسئینز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی آر او لیسکو کے ساتھ رابطے میں رہیں۔لیسکو نے اپنے صارفین کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ صارفین اپنے قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ لیسکو انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، اور ٹرانسفارمروں کے نیچے رکھنے سے گریز کریں کیونکہ بجلی منقطع ہونے کی صورت میں بجلی بحالی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں شدید بارش کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے درخواست ہے کہ بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں اور بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔ تیز بارش کے دوران ذرا سی بھی لاپرواہی اور جلد بازی نہ صرف عوام الناس بلکہ خود لیسکو کے عملے کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الاضحی کی تعطیلات مورخہ 31جولائی سے 02اگست تک کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے علاقے کی شکایات دفاتر کے علاوہ درجہ ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔, 111-000-118 0320-0520888۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -