عیدالاضحی نفسانی خواہشات کو کچلنے کا نام ہے،کاشف اقبال

عیدالاضحی نفسانی خواہشات کو کچلنے کا نام ہے،کاشف اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) عید الاضحی ایثار، قربانی، اللہ سے تعلق مضبو ط کرنے اورخواہشات نفسانی کوکچلنے کانام ہے۔ عید قربان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جن کی ساری زندگی اللہ کی رضا کی خاطرقربانیوں سے بھرپڑی ہے۔ ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے اندرحضرت ابراہیم اورحضرت اسماعیل علیھماالسلام جیساایمان پیدا کریں۔اللہ کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کاجذبہ پیداکریں ان خیالات کااظہار انجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید خوشی ومسرت اوردعاؤں کی قبولیت کاموقع ہے ضروری ہے کہ ہم عید کے خطبات میں پاکستان کے استحکام، کرونا سے نجات، مقبوضہ کشمیر، بھارت، فلسطین،شام اوردنیابھر کے دیگرتمام مظلوم مسلمانوں کے لئے دعائیں کریں۔