چودھری سجاد نذیر انجمن گجراں پنجاب کشمیر اور اوورسیز کے جنرل سیکرٹری نامزد

چودھری سجاد نذیر انجمن گجراں پنجاب کشمیر اور اوورسیز کے جنرل سیکرٹری نامزد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنماچودھری سجاد نذیر گجر کو انجمن گجراں کے صدر چودھری محمد اسلم پرویز نے پنجاب آزاد کشمیر اینڈ اوورسیرز کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا،چودھری سجاد نذیر گجر نے اپنی تقرری پر صدر انجمن گجراں پاکستان چودھری اسلم پرویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صدر کی ہدایت پر پنجاب آزاد کشمیر اور اوروسیرز میں گجر برادری کی تنظیم سازی کریں گے اور متحرک لوگوں کو اپنی اس تنظیم کا حصہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنے صدر چودھری اسلم پرویز کی ہدائت پر اپنے ملک کی ڈاکٹرز برادری‘ پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ فٹ پر لڑنے والے پولیس جوانوں سمیت میڈیا سے وابستہ لوگوں کو بھی کورونا حفاظتی کٹس تقسیم اور سرجیکل ماسک بھی تقسیم کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -