شوکت خانم ہسپتال قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کیمپ لگائے گا

شوکت خانم ہسپتال قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کیمپ لگائے گا

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کر رہا ہے۔ اس برس بھی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے ہسپتال کے عملے اور رضاکاروں کی بڑی تعداد اس مہم میں حصہ لے گی۔ کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد، راوالپنڈی، ملتان،فیصل آباد، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان شہروں میں مختلف مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ہسپتال کے رضا کار اور ہسپتال کا عملہ اپنے فرائض سرانجام دے گا۔

اس سال خصوصی طور پرہسپتال کی جانب سے تمام رضاکاروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل پیرا ہونے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ہسپتال نے ہر کیمپ پر ماسک، دستانے اور ہینڈسنیٹائزربھی فراہم کیے ہیں۔ ایسے افراد جو قربانی کی کھالیں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو دینا چاہتے ہوں وہ 0800-11555 پر کال کر کے بھی اپنے قریبی کیمپ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس سال ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ عوام خود قربانی کی کھالیں شوکت خانم ہسپتال کے قریبی کیمپ میں پہنچاکر رضاکاروں کے کام میں ان کی مدد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -