الیبراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحی پر 133صفائی کیمپس لگائے گی

الیبراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحی پر 133صفائی کیمپس لگائے گی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام عید ِقربان کے حوالے سے خصوصی صفائی پلان جاری کر دیا گیا، مساجد، قربان گاہوں، بکر منڈیوں اور قبرستانوں میں اوران کے گردونواح میں سینٹری سٹاف کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے صفائی آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔ البیراک ہر سال کی طرح اس سال بھی لاہوریوں کو عید الاضحی پرصاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے جس کیلئے فیلڈ میں اضافی مشینری اور وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الاضحی سے قبل صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔اس حوالے سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔شہر کی تمام مرکزی مساجد کی خصوصی دھلائی کی گئی اور ڈس انفکٹنٹ سے سپرے کیا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود اور متحرک رہی اورشہر کے تمام کوڑے دانوں کو بروقت خالی کرایا گیا۔ خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں پچھلے 48گھنٹوں میں شہر سے 14 ہزار ٹن سے زائدکوڑا اکٹھا کیا گیا۔مزید عید الاضحی کے حوالے سے شہریوں کو خصوصی ویسٹ بیگز کی فراہمی کے لیے شہر میں 293 یونین کونسل کیمپس قائم کردیے گئے جہاں ویسٹ بیگز کی تقسیم بھی شروع کردی گئی۔عید قربان پر شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو فل پروف بنانے کے حوالے سے 17لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز تیار کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -