دکانداروں نے جرمانوں سے بچنے کے لئے چینی کی فروخت بند کر دی

  دکانداروں نے جرمانوں سے بچنے کے لئے چینی کی فروخت بند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) چینی کی قیمت اور فراہمی معمول پر نہ آ سکی، شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمت کم نہ ہوئی۔تفصیل کے مطابق ایکس مل ریٹ 88 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ تھوک مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ پرچون کی دکانوں پر چینی 95 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔دوسری جانب انتظامیہ 70 روپے کلو میں چینی فروخت کرانے کیلئے سرگرم۔ جرمانوں سے بچنے کیلئے دکانداروں نے چینی کی فروخت ہی بند کر دی اور عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔