نئے صوبے کے نام کا تعین ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے،راؤ خالد

نئے صوبے کے نام کا تعین ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے،راؤ خالد

  

لاہور(پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ نئے صوبے کا نام اور دارالحکومت کا تعین عوامی ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے،پسماندہ خطے کے لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانی چاہیے ملتان اور بہاول پورکے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ریفرنڈم کے ذریعے دیا جانا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ انتظامی امور میں بہتری کے لئے اور عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -