وزیراعظم ٹائیگر فورس کے اشتراک سے جی سی یو کالا شاہ کاکو کیمپس میں شجر کاری شروع

وزیراعظم ٹائیگر فورس کے اشتراک سے جی سی یو کالا شاہ کاکو کیمپس میں شجر کاری ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے کا لا شاہ کا کو کیمپس میں وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے اشتراک سے شجر کا ری مہم کا آغاز،ممبر پنجاب اسمبلی عمر آفتاب ڈھلوں اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پو دہ لگاکر شجر کا ری مہم کا افتتاح کیا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا زاہد خان،عمر سکندر بھٹی اور جی سی یو ہارٹیکلچر سوسائٹی اور پی ایم ٹائیگر فورس کے ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی اے عمر ڈھلوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ، آب و ہوا کی تبدیلی اور آلودگی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر شجر کاری ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی راوئین ہیں اور اپنی ما در علمی میں درخت لگانا ان کے لئے قا بل فخر ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنا پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا جی سی یو لاہور کے اس نئے کیمپس کو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے طور پر تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ستمبر میں کا لا شاہ کیمپس میں دوشعبہ جا ت کوآپریشن کیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اس پودے لگانے کے ذریعے آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -