دوہری شہریت کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں جمع

دوہری شہریت کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) دوہری شہریت والے معاون خصوصی اور وزراء کو کابینہ سے الگ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام دوہر شہریت والے معاون خصوصی اور وزراء کو کابینہ سے الگ کیا جائے۔

غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کی کابینہ میں موجودگی قوم میں شک شبہات کررہی ہے۔غیر ملکی شہریت رکھنے والے معاون خصوصی اور وزراء کی حساس ملکی معلومات تک رسائی ہوتی ہے۔

آئین پاکستان کے مطابق دوہر شہریت والا کابینہ کا رکن نہیں بن سکتا۔لہذا ایسے وزراء اور معاون خصوصی کے فیصلوں کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -