روبوٹک مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کی وقاص جعفر کے ساتھ ملاقات

روبوٹک مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کی وقاص جعفر کے ساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو(پ ر)سید وقاص جعفری سی ای او دارِ ارقم سکولز کی دعوت پر دارِ ارقم کے سابقہ ہونہار طالب علم محمد عبداللہ بھٹی ہیڈ آفس آئے۔ محمد عبداللہ نے روبوٹک مقابلے میں ڈرون تیار کے اڑانے پر پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد عبداللہ بھٹی نے پلے گروپ سے میٹرک تک دارِ ارقم سکول میں تعلیم حاصل کی یہ اس مختلف روبوٹک اور ایروناٹک کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں وہ یونیورسٹی اور مکینکل لیب سے وابستہ ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ وہ طلبہ کے اندر اس رجحان کو فروغ دیں۔اس حوالے سے انہوں نے دارِ ارقم کو اپنی خدمات پیش کیں۔اس وقت وہ F35 اور ڈائلیسسز کی مشین کے ماڈل پر کام کر رہے ہیں۔
سید وقاص جعفری نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکرگی سراہتے ہوئے کہا کہ ا?پ جیسے طالب دوسرے کے لئے قابل تقلید ہیں۔جو کہ والدین،اپنے سکول کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔