پولیس کو ٹھیک کرنے کیلئے پاک فوج کی خدمات لی جائیں،جاوید اقبال
لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل راحیل شریف لوررز فورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس کی ظلم و زیادتی انتہاء کو پہنچ رہی ہے جس سے عوام کا حکومت کی کارکردگی سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے میری جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف سے اپیل ہے کہ پنجاب پولیس کو فوری ٹھیک کرنے کے لئے پاک فوج کی خدمات دینا ہوں گی تب ہی پولیس کا محکمہ ٹھیک ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پولیس کا محکمہ ٹھیک ہو گیا تو ہمارے آدھے سے زیادہ مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے