عیدالاضحی خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کا نام ہے،گل محمد مرزا

عیدالاضحی خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کا نام ہے،گل محمد مرزا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ عیدالاضحی خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کا نام ہے۔ عید کی خوشیوں میں اپنے سے کمزور بے سہارا اور بے آسرا طبقے کی مشکلات اور تکلیف کا خیال ضرور رکھیں۔ غریب اور نادار لوگوں میں عید کی خوشیاں بانٹ کر حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی صبر و رضا اللہ رب العزت سے مضبوط رشتے اور ایمانی طاقت کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں صفائی نصف ایمان کے اصولوں پر بھی عمل کرنا ہو گا او رآلائشوں کو انتہائی مناسب انداز میں صفائی کمپنیوں کے پوائنٹس پر پہنچانا ہو گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -