پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے،ایڈون سہوترا

پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے،ایڈون سہوترا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے کرسچن کالونی گرین ٹاؤن میں پادری پرویز وکٹر کے مرسی گیٹ منسٹریز چرچ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایڈوکیٹ کاشف سجن‘ پادری اشرف گل اور فخر گل بھی موجود تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈون سہوترا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا تواس نے اپنے ملک کی اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دلوائے بلکہ ہمارے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تو پاکستان کے سب سے بڑے سینٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں باقاعدہ اضافہ کیا تاکہ اقلیتوں کو بھی ان کی آبادی کے لحاظ سے اپنی بات کرنے کا موقع مل سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -