عوامی نیشنل پارٹی کی تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ اور حج کی مبارکباد

عوامی نیشنل پارٹی کی تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ اور حج کی مبارکباد

  

پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عیدالاضحی اور حج کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال مرکزی صدر کی ہدایات کے مطابق عید سادگی سے منائی جائیگی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے عبادات، قربانی اور حج قبول فرمائے۔ خیبرپختونخوا میں تمام کارکنان احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید منائے اور غرباء کا خصوصی خیال رکھیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے وقت اپنے غریب رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور ہمسایوں کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں آپ کے ساتھ برابر شریک ہو۔ انہوں نے تمام کارکنان اور سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں پر زور دیا کہ قربانی کی کھالیں باچاخان ٹرسٹ کو عطیہ کریں تاکہ غرباء اور مستحقین کی خدمت جاری رہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -