پارا چنار، مالی خیل میں ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق دو افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

  پارا چنار، مالی خیل میں ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق دو افراد کو سپرد خاک کر ...

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے سرحدی علاقے مالی خیل میں ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق دو افراد کو سپرد خاک کر دیا گیاذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع کرم کے سرحدی علاقے مالی خیل میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کی فائرنگ سے مالی خیل قبائل کے دو افراد یعقوب حسین اور عجاب علی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے جانبحق افراد کی میتوں کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا مالی خیل کے عمائدین نے بتایا کہ ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے یعقوب حسین نے دو سال قبل ضلع کرم کے ایف سی کمانڈنٹ کی اس وقت جان بچائی تھی جب افغان سرحد پر باڑ لگانے کے تنازعے میں افغانستان سے کئے گئے حملے میں وہ شدیدزخمی ہوگئے تھے اور شدید فائرنگ کے دوران افغانستان کے ساتھ بلند چوٹی سے یعقوب حسین نے ایف سی کے زخمی کمانڈنٹ کو اپنے کندھوں پر پہاڑ سے اتار کر بچا لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -