حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، مولانا امان اللہ حقانی

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، مولانا امان اللہ حقانی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، آئے روز اشیائے خوردونوش آٹا، چینی، دالوں سمیت بجلی وگیس کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر7 روپے فی لٹر اضافے کی نوید سنانے لگی، حکومت ملک کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھ دی۔ ان خیالات کا اظہارسابق صوبائی وزیر اور جمعیت علمااسلام (ف) کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی نے پشاور کے مختلف پی کے ایز اور یونین کونسلوں عہدایداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ناکام حکومت نے مہنگائی میں اضافے اور آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ملک کے غریب عوام کوفاقوں اور خودکشیوں پر مجبور کردیاہے۔ا نہوں نے کارکنوں سے کہاکہ اس وقت ملک اور خاص کر خیبرپختونخوا کے عوام کی نظریں جے یوآئی کی طرف ہے، کارکنوں اور عوام کا فرض بنتاہے کہ وہ اس منحوس، نااہل اور ناتجربہ کار حکومت سے جان چھڑانے اور ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے عید کے بعدجے یوآئی کی کال کے لئے اپنے آپ کو منظم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کو معاشی طور پرکمزور کیا گیا اور سلیکٹیڈ حکومت کے کارنامے عوام نے دیکھ لی ہے،ا ب سلیکٹیڈ نہیں ملک پر عوام کے ووٹ سے منتخب حکومت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت نے دوسال گالی گلوچ، الزامات کے سوا کچھ نہیں کیا، آج ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے، بی آرٹی، بلین سونامی ٹریز اور ملم جبہ جیسے منصوبوں کے خلاف نیب سے 22 کروڑ عوام مطالبہ کررہی ہے جبکہ نیب نے آنکھیں بندکرکے توپوں کا رخ اپوزیشن کی طرف کیا ہے اور اس وقت حکومت نیب کے ذریعے چلائی جارہی ہے جس سے ملک میں صنعت وتجارت کو شدید نقصان پہنچا دیاگیا، سرمایہ کاری رک چکی ہے، روزگار دینے کی بجائے روزگار کا خاتمہ کیا جارہاہے جو ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جتنی جلدی رخصت کیا جائے اتنا ملک وقوم کے مفاد میں ہے، اس کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے کال کا انتظار اور جے یوآئی کا ساتھ دیں، کارکن منظم تیاری کرے تاکہ ملک سے اس منحوس حکومت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -