قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچائیں گے،صدر الخدمت

    قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچائیں گے،صدر الخدمت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن نے بڑی تعداد میں قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا ہے،کورونا وبا اور لاک ڈاؤن میں غربت میں اضافہ ہواہے، الخدمت نے 30 ہزار سے زاید خاندانوں میں اراشن اور تیار کھانا تقسیم کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا ہے، عید الاضحی کی خوشیوں میں مستحقین کو شریک کرنے کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے بڑی تعداد میں مویشی خریدے گئے ہیں، ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مویشیوں کی خریداری،گوشت کی بنائی اور تقسیم کا منظم انتظام کیا گیا ہے۔ یہ بات صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے ریجنل دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر یتیموں، بیواؤں اور ان سفید پوش گھرانوں کو عید الاضحٰی کی خوشیوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کی صورت میں شریک کرنا ہے جو کورونا وباسے بہت متاثر ہوئے ہیں،الخدمت کے ذمے داران اور رضاکار مویشیوں کی خریداری کے عمل میں مصروف ہیں،عید کے تینوں کے دن الخدمت کے رضاکارگوشت کی تقسیم اورچرم قربانی کے حصول میں مصروف ہونگے۔صدر الخدمت نے زیادہ قربانی کرنے والے افراد سے اپیل کی کہ سندھ کے دور دراز علاقوں کے غریب خاندانوں میں قربانی کا گوشت پہنچانے میں الخدمت سے تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -