نوشہرہ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے علماء اور عمائدین کے ساتھ اجلاس
نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر عید پر ہوائی فائرنگ اور کرونا کے روک تھام کے حوالے سے جملہ SDPOsاور SHOs کا اپنے اپنے علاقوں میں علما کرام اور مشران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد۔عیدالضحی کو پر امن بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نوشہرہ کے SDPOs اور SHOs نے ضلع بھر کے علما کرام اور مشران کیساتھ میٹنگز کا انعقاد کئے گئے۔میٹنگز میں کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے جاری کردہ SOPپر عملدر آمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ نماز عید میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دوسری ہدایات دی گئی۔مشران کو غیر ضروری جگہوں پر مال مویشیاں منڈیا لگانے,ہجوم, ہاتھ گلے ملانے سے اجتناب کرنے اور عوام میں اس کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ہوائی فائرنگ ایک قبیخ فعل ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔منشیات فروشی اور دیگر معاشرتی و سماجی جرائم میں پر کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے؎عوام کی سہولیات کی خاطر پولیس ہر وقت چوکس ہے۔ پولیس عوام کی خادم ہے اس لیے عوام کا فرض بنتا ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں علما کرام اور مشران کا پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی۔انشااللہ جلد اس وبا سے ملکر چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔*