تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیاگیا،انجینئر امیر مقام

تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیاگیا،انجینئر امیر مقام

  

پورن(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکومت کی طرف سے عوام کیلئے عید کے تحائف ہے عوام کے کان خوش خبری سننے کیلئے ترس گئے ہیں قوم کو مشکلات میں ڈالنا اور انہیں تکلیف دینا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے جس دن سے حکومت اقتدار میں آئی ہے قوم کو مشکلات سے دوچار کیا جارہاہے ضلع شانگلہ کے علاقہ پورن میں ایک جدید پرائیویٹ ہسپتال شہوار میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر انجنیئر امیر مقام نے مالک صدر مجاہد علی اور انچارج لیڈی ڈاکٹر دورشہوار کو جدید ہسپتال کے قیام پر مبارکباد دی اور پرائیویٹ جدید ہسپتا ل کا قیام خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ کاروباری جذبے کے بجائے خدمت خلق کے جذبے کے تحت غریب عوام کے خدمت کرینگے انہوں نے مذیدکہا کہ نااہل اور کرپٹ حکومت نے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرکے ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبودیا ہے ملک میں حکومت نام کا کوئی چیز نہیں بدترین مہنگائی اور ڈالر کی اڑان کیوجہ سے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہے نااہل وزیر اعظم نے تبدیلی کے نام پر ملکی عوام کو دھوکا دیا ہے قوم کبھی معاف نہیں کریگی تقریب سے سابق ناظم محمد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کاہے کیونکہ موجودہ حکومت نے ملک کے عوام کو دھوکادیا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور اسی وجہ سے آئے روز وزرا استعفیٰ پر استعفیٰ دیا جارہا ہے تقریب سے انچارج لیڈی ڈاکٹر دور شہوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے حقیقی معنوں میں خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہمارا ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال ہے اور یہاں پر ہم لوگوں کو جدید علاج سے مستفید کرینگے اس سے پہلے پورن سے تعلق رکھنے والے لوگ بہترین علاج معالجے کیلئے منگورہ سوات کا رخ کرتے تھے لیکن اب یہاں پرلیبارٹری،ایکسرے،سی ٹی سکین،الٹرا ساؤنڈ،اپریشن تھیٹر،جنرل سرجری اور میڈیکل سٹور کی سہولت موجود ہے اور میری خواہش ہے کہ میں میڈیکل کے اس شعبے میں سب ڈویژن پورن کے عوام کی بہترین انداز میں خدمت کرسکوں اب کہی بھی جانے کی ضرورت نہیں تقریب کے آخر میں صدر مجاہد علی نے تمام شرکا شکریہ ادا کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -