پارا چنار،پک اپ بریک فیل ہونے کے باعث گھر سے ٹکرا گئی،13 زخمی

پارا چنار،پک اپ بریک فیل ہونے کے باعث گھر سے ٹکرا گئی،13 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار (نمائندہ پاکستان)اپر کرم کے علاقے اکاخیل میں پک اپ گاڑی کے بریک فیل ہونے سے گاڑی گھر کے دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہسپتال اور پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے اکاخیل میں علاقہ غازی پٹی سے اکاخیل جارہے تھے کہ اکاخیل کے علاقے میں پک اپ گاڑی کی بریک فیل ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی گھر کی دیوار کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کا تعلق ایک خاندان سے ہے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے حادثے میں زخمیوں کی تعداد زیادہ تر خواتین کی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے