عید کی آمد،فوڈ اتھارٹی سوات کی کارروائی،ناقص انتظامات پر متعدد گودام سیل

  عید کی آمد،فوڈ اتھارٹی سوات کی کارروائی،ناقص انتظامات پر متعدد گودام سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)عید کی آمد پر عوام کو صاف اور صحت بخش اشیائے خوراک کی فراہمی لے لئے خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی جانب سے تمام ضلع میں واقع بیکریوں کے معائنوں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کے مطابق سوات کی تحصیل بابوزئی اور خوازاخیلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان کی نگرانی میں بیکریوں کے معائنے کئے گئے انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صفائی کی ناقص صورتحال پر پانچ بیکریوں اور ان کے گوداموں کو سربمہر کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد کو جرمانے اور بہتری کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں جبکہ بیکریوں سے 1400 کلو مضر صحت مٹھائیوں کو تلف کر دیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ عید پر عوام کو صاف اور محفوظ اشیائے خوراک کی فراہمی کے لئے تمام مالاکنڈ ڈویژن میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس سرگرم عمل ہے۔