جیلوں میں قیدیوں کے لیے دو ماہ کی ریلیف کا اعلان
پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے کے جیلوں میں قیدیوں کے لیے دو ماہ کی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔تاہم اس حکم کا اطلاق ریاست کے خلاف سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث افراد پر نہیں ہوگا۔اس امر کا اعلان محکمہ جیل خانہ جات کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔