نیب کی کارکردگی جنوبی ایشیا کے انسداد بد عنوانی اداروں سے بہت بہتر: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کے 34 ماہ کے دوران نیب کی کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتر رہی ہے۔اپنے بیان میں سہیل مظفر نے کہا نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466 ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو نمایاں کامیابی ہے۔ نیب کی کارکردگی کا موازنہ 2016 میں جنوبی ایشیاء کے انسداد بد عنوانی کے 27 اداروں کی کارکردگی سے کیا گیا، نیب کی کارکردگی کے اشاریے دیگر ممالک کے اداروں سے بہت بہتر ہیں۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل