سندھ حکومت کی نااہلی سے عوام پریشان ہیں،حنید

  سندھ حکومت کی نااہلی سے عوام پریشان ہیں،حنید

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور عدم دلچسپی نے شہر قائد کے عوام کو پریشان کردیا ہے، کراچی کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو احکامات جا ری کردی ہیں، بارشوں کیوجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور دیگر معاملات کو بہتر کرنے کے لیئے این ڈی ایم اے اور پاک فوج ملکر کام کرے گی، سندھ حکومت مسائل کو حل کرنے کی بجائے اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے شہروں کی ترقی اور بہتری کے لیئے جاری ہونے والے فنڈز سندھ حکومت کے وزراء کی عیاشیوں میں خرچ ہو جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے جو کراچی کا حال کردیا ہے ان حالات میں گونگا، بہرہ یا پھر اندھا انسان ہی خو ش رہ سکتا ہے حالیہ بارشوں میں میڈیا کے کیمروں نے ساری صورتحال کو دکھایا جبکہ سندھ حکومت کا ایک ہی راگ ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے سندھ حکومت بنیادی طور پر جھوٹ کا پلندہ ہے اور یہ لوگ غریب لوگوں کی پریشانی کا مذاق اڑاتے ہیں، کراچی میں بارش کے پانی میں گاڑیاں تیر رہی تھیں پھر بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جان و مال کا نقصا ن ہونا سندھ حکومت کو نظر ہی نہیں آتا جبکہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے سندھ حکومت کے وزراء نے خود جا کر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ہمیں ند ی نالوں کی صفائی کے لیئے ورلڈ بینک سے ایک ارب بیس کروڑ روپے ملے ہیں اور ہم ند ی نالوں کی صفائی کریں گے کوئی بتائے گا کہ ند ی نالوں کی صفائی میں ایک ارب بیس کروڑ لگتے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -