صحافی عارف یوسفزئی کے بچوں کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

صحافی عارف یوسفزئی کے بچوں کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

  

صوابی(بیورورپورٹ)پشاور کے سینئر صحافی اور اب تک نیوز چینل کے بیورو چیف عارف یوسفزئی کے دو بچوں کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا دوسرے روز بھی تانتا بندھا رہا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی، ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت شوکت یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر، ڈی آئی جی شیر اکبر خان، وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان، ممتاز قومی شخصیت و سابق چیف آئی ایس آئی اسلام آباد میجر (ر) محمد عامر، جے یو آئی کے صوبائی تر جمان الحاج عبدالجلیل جان، صوبائی چیر مین قومی وطن پارٹی سکندر حیات خان شیر پاؤ، صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام، معروف صحافی و تجزیہ نگار سلیم صافی، سینئر صحافی محمد شعیب، جماعت اشاعت التوحید والسنت کے امیر مولانا محمد طیب طاہری، ممبران اسمبلی، ایم پی اے حاجی رنگیز خان، حاجی عاقب اللہ، قومی احتساب بیورو اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے اعلی آفسران، صحافی حضرات، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر نے موضع ٹھنڈ کوئی میں سینئر صحافی عارف یوسفزئی اور قومی احتساب بیورو کے سینئر تفتیشی آفیسر عنایت اللہ خان اور دیگر سوگوارا ن سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔اور مرحومین کے ایصال ثواب اور سوگواران کے لئے اللہ پاک سے صبر و جمیل کی دُعا کی۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی عارف یوسفزئی کا تیرہ سالہ اکلوتہ بیٹا موسی ٰعارف اور دس سالہ کمسن بیٹی ایمان عارف گذشتہ روز پشاور کے علاقہ گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے بری طرح جھلس جانے سے وفات پا چکے تھے۔ مرحومین کی رسم قل آج جمعہ کے روز موضع ٹھنڈ کوئی ضلع صوابی میں ادا کی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -