پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، خرم شیر زمان

  پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، خرم شیر زمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سارے چور اور لٹیرے اکھٹے ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کر کے دوبارہ حکومت میں آئیں گے۔ اپوزیشن کا کام صرف بے جا تنقید کرنا ہے، آئے روز ٹکڑوں میں بٹی ہوئی اپوزیشن کے اراکین ٹی وی پر بیٹھ کر بیان بازیاں کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی مولانا فضل الرحمان کو کرائے پر لے کر حکومت کے خلاف بیانات دلواتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنما احتساب کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ایک طرف پیپلز پارٹی کی نا اہل قیادت زرداری اور بلاول کو بچانے میں لگی ہوئی ہے تو دوسری جانب ن لیگی قیادت شریف خاندان کا دفاع میں مصروف ہے۔ وزیرا عظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی دوہری شہریت پر شور مچانے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور میں اراکین اسمبلی تک دوسرے ممالک کے شہری نکلے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -