کراچی کو بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرور ت ہے،صائمہ ندیم

    کراچی کو بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرور ت ہے،صائمہ ندیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزرات بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی حالت زار اور بارشوں کے بعد شہر کراچی میں پیش آنے والی صورتحال سے صرف فوج ہی نمٹ سکتی ہے۔شہر قائد اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے اور اس شہر کو جینے کے لیے ایک بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔صائمہ ندیم نے ان خیالات کا اظہار انصاف ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔صائمہ ندیم نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں نے جہاں حکومت سندھ کی کارکردگی کی قلعی کھولی ہے وہیں شہریوں کی بدحالی اور برا حال پوری دنیا نے دیکھا ہے۔روشنیوں کے شہر کے ساتھ یہ زیادتی ناقابل قبول ہے۔اس شہر کے معاملات میں وفاق کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی کی یہ حالت ہے کہ 50 ملی میٹر بارش سے بھی سیلابی صورتحال پیش آجاتی ہے۔ اگر طوفانی بارشیں ہوئی تو ملک کا معاشی حب کئی دنوں تک پانی میں ڈوبا رہے گا۔وزیر اعظم عمران خان کا بارش کے بعد کی صورتحال این ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔شہر کے معاملات مقامی اور صوبائی حکومت نہیں سنبھال سکتیں اس میں وفاق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -