جنگلات کی بے دریغ کٹائی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں،ڈی پی او شانگلہ

جنگلات کی بے دریغ کٹائی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں،ڈی پی او شانگلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ ہرے بھرے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر کی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کروڑہ خورشید علی اور ہیڈ کانسٹیبل نوید نے کاروائی کرتے ہوئے شب گزشتہ کو ٹمبر سمگلر بخت زمان ولد نصیب داد سکنہ گلی بٹ کروڑہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چودہ عدد بڑے سائز سلیپران برآمد کرلی یاد رہے کہ ٹمبر سمگلر بخت زمان نے علاقہ گلی بٹ سے کروڑہ سلیپران سمگل کر رہے تھے مقامی پولیس نے ٹمبر سمگلر کو مزید قانونی کاروائی کیلئے محکمہ فارسٹ کو حوالہ کر دیا گیا ہے۔