گستاخ رسول ؐ کو قتل کرنیوالے نوجوان کے حق میں اہلسنت کی ریلی

گستاخ رسول ؐ کو قتل کرنیوالے نوجوان کے حق میں اہلسنت کی ریلی

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور گستاخ رسول کو قتل کرنیوالے نوجوان ملزم خالد کے حق میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتما م ریلی نکالی گئی جسمیں کثیر تعداد میں علمائے اور شہریوں نے شرکت کی ریلی قیادت مولانا معراج الدین سرقانی سمیت دیگر علمائے کرام نے کی۔ ریلی کے شرکاء اسمبلی چوک میں جی ٹی روڈ پر موجود, رہے جبکہ غازی خالد زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر ریلی سے خطاب میں مولانا معراج الدین سرقانی نے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے جبکہ خالد قاتل نہیں بلکہ مجاہد ہے جس نے رسول کے گستاخ کو انجام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ خالد ہماراغازی ہے اور اس نوجوان کے لیے ہم پھولوں کے ہار لے کر آئے ہیں جبکہ حکومت وقت گستاخ رسول کی سزا کے قانون میں کمزوریوں کو دور کرے, ریلی کے شرکاء کا کہناتھا کہ ہم سب علماء غازی خالد کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ ریلی میں شریک علماء نے خالد کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -