قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سابق گورنر سردار مہتاب کی ملاقات

  قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سابق گورنر سردار مہتاب کی ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدراورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں محمدشہبازشریف سے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان کی تفصیلی ملاقات میں صوبہ میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاملاقات میں میاں شہباز شریف نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ(ن)اورجمہوریت کیلئے سردار مہتاب احمدخان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کی جدوجہداورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ 1999کے بعدصوبہ خیبرپختونخواکے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے جس جرات اور دلیری سے مشرف آمریت کاڈٹ کرمقابلہ کیااور بدترین حالات میں پارٹی کوزندہ رکھا۔وہ قابل فخر ہے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدرشہباز شریف نے کہاکہ سردارمہتاب احمدخان پارٹی اوراس کی قیادت سے وابستگی کی ہرآزمائش میں سرحخرو ہوکرنکلے یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے قائدمیاں نوازشریف سمیت تمام رہنماسردارمہتاب احمدخان کی مشاورت کواحترام اوران کی رائے کواہمیت دیتے ہیں اس موقع پردونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورحال ہی میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیاسردارمہتاب احمدخان پارٹی کے مرکزی صدرکوصوبہ خیبرپختونخوامیں پارٹی کی تنظیمی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیااور کہاکہ صوبہ میں (ن)لیگ کے دیرینہ رہنماؤں اورکارکنوں کی پارٹی قیادت سے وفادری غیرمتزلزل ہے ملک کے عوام پرمہنگائی،بے روزگاری اوردیگربحران مسلط کرنے والے نااہل حکمرانوں سے نجات وقت کاتقاضاہے انہوں نے میاں شہبازشریف کویقین دلایاکہ پارٹی قیادت کی جانب سے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کی کسی بھی تحریک میں خیبرپختونخواکے کارکن ہراول دستہ کاکردار اداکریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -