شیر گڑھ،اے اے سی کا بازار کا دورہ،متعدد دکانداروں کو جرمانے
شیرگڑھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی قیصر کنڈی نے لوند خوڑ اور شیر گڑھ کے بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف دوکانوں پر چھاپے ما ر کر انہیں موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ لوندخوڑ میں قائم مویشی منڈی میں ایس او پیز پر عملدارمد نہ کرنے پر مویشیوں کے پانچ بیوپاریوں کو گرفتار کر کے ان کو بھاری جرمانہ کیا جبکہ نائبایوں پر چھاپے مار کر روٹی کی وزن اور کوالٹی چیک کیا جن میں پانچ نائبایوں کو جیل بھیج کر سرکاری مہمان بنا دئیے گئے انہوں نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری کی کسی طور اجازت نہیں دی جائیگی