باڑہ،ڈاکٹر عالم سید کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا

  باڑہ،ڈاکٹر عالم سید کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)تاک میں بیھٹے 3 نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عالم سید سے اسلحہ کے نوک پر موٹرسائکل اور 30 ہزار سے زیادہ نقدی چین کر فرار ہو گئے۔ڈاکٹر عالم سید ولد حاجی شاہ حسین قبیلہ سپاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ سپین قبر حاجی آباد میں میرا کلینک ہے جو معمول کے مطابق گذشتہ رات 9 چھوٹی کرکے گھر جا رہا تھا کہ حاجی آباد ہی میں تاک میں بیھٹے 3 نقاب پوش اچانک نکلتے ہی اسلحہ کے نوک پر مجھ سے موٹرسائکل اور 30 ہزار سے زیادہ نقدی چین کر فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ میں جھانسی سپیرہ ڈیم روڈ کا رہائشی ہو جو کہ حاجی آباد میں میرا کلینک ہے اور گذشتہ رات کلینک سے چھوٹی کرکے میرے ساتھ یہ واقع پیش آیا۔ڈاکٹر عالم سید نے ڈی پی او خیبر اور مقامی انتظامیہ سے چوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں اسطرح واردات کی روک تھام ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -