کوسٹ گارڈز کی کارروائی اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد

کوسٹ گارڈز کی کارروائی اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی بلوچستان میں کارروائی کرکے جھاڑیوں میں چھپائی گئی615 بوتلیں اور17پیکٹ اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 02 آفیسرزسمیت45جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔10گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعداشپیاق کے سا حلی علاقہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی615 بوتلیں اور17پیکٹ اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً44 لاکھ 86ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -