ٹانک حاجی آباد کے علاقے میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

  ٹانک حاجی آباد کے علاقے میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک حاجی آباد کے علاقے میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے، ضلعی انتظامیہ غائب، عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں مصروف، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جنوبی وزیرستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ٹانک کا علاقہ حاجی آباد کے رہائشیوں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے کچے پکے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اہل علاقہ نے امدادی کاروائیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ متعدد بار رابطے کرنے پر متعلقہ حکام ہیوی مشنری نہ ہونے کا بہنا بنا کر غائب ہو گئے ہیں، محکمہ موسمیات کی واضح الرٹ جاری ہونے کے باوجود ٹانک میں ممکنہ حالات کے پیش نظر کسی قسم کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کیئے گئے تھے، بلکہ انتظامیہ کی اعلی حکام مال بنانے کے چکروں میں سالانہ اے ڈی پی اور اے آئی پی پروگرام کے ترقیاتی منصوبوں کی کاروبار میں مصروف عمل ہیں، جوکہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی واضح ثبوت ہے، سماجی کارکن فرمان فریادی نے صوبائی حکومت اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے اصلاح احوال اور غفلت اور لاپرواہی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کی