چارسدہ،جماعت اسلامی کا بجلی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ،جماعت اسلامی کا بجلی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیو رو رپورٹ) جماعت اسلامی کا بجلی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر مردان روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نارواغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورر ٹرپنگ کے خلاف سرڈھیری بازار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔احتجاجی مظاہرے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہارون خان سرڈھیری، حاجی قمرجہاں، قاری حنیف اللہ، امداد علی اور دیگر مقررین نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سرڈھیری اور ملحقہ علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے جاری ہے جس سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔نااہل حکومت کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔مقررین نے کہا کہ مرکز اور صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا سے سوتیلی ماں سلوک کیا جارہا ہے۔ عمران خان کے دعوے اور وعدے جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ چارسدہ بجلی لائن لاسیسز میں واپڈا خود ملوث ہیں اگر واپڈا اہلکاروں نے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے شروع کی تو یقینی طور واپڈا کے تمام مسائل فوری طور پر حل ہوسکتے ہیں۔انھوں نے مذید کہا کہ ایک طرف وزیراعظم نے کرونا وبا میں تین ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب بجلی بلوں میں وہ بقایاجات بھیج رہے ہیں۔گزشتہ پانچ ماہ سے کرونا وبا سے معاشی طور مفلوج عوام کو مذید معاشی تباہی کا کثر واپڈا نے پورا کیا۔بعد ازاں جماعت اسلامی کے قائدین کے ساتھ واپڈا اہلکاروں اور پولیس مذکرات کئے جس کے بعد احتجاجی مظاہرہ پر امن طور پر منتشرہوا۔