انجینئر امیر مقام کا صوابی کا دورہ مرحومین کی وفات پر تعزیت

  انجینئر امیر مقام کا صوابی کا دورہ مرحومین کی وفات پر تعزیت

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ انجینئر امیر مقام نے صوابی کا دورہ کیا اس موقع پر مختلف مقامات پر مسلم لیگی رہنماوں کے فاتحہ خوانی کی صوابی خاص میں سینئر مسلم رہنما محمدعلی خان کی بہو کی تعزیت کیلئے ان کے حجرے میں گیا راشد سہیل ایڈووکیٹ مرعز کے والد، اسفندیار ایڈووکیٹ کے چچا اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سابق رہنما بشیر حان مرحوم پنچ پیر، عارف حان یوسفزئی کے بچوں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ اور اسی طرح مسلم لیگ کے نایب صدر جاوید حان شاہ منصور کی بیمار پرسی کے لئے انکے رہایش گاہ شاہ منصور گئے۔مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدرافتخار احمد خان ضلعی صدر شیراز خان صوبائی نائب صدر سجادحان، سینئر نائب صدر اور پی کے 45 کا امیدوار حاجی نوا زادہ،پی کے 47کے امیدوار اعجاز باچا تحصیل ٹوپی صدر یاسرزمان ربنوازخان مسلم لائیر ونگ تحصیل لاھور کے صدر عاقل محمد ایڈوکیٹ ممتاز خان یوتھ ونگ کی ضلعی صدر نیازولی شاہ سوشل میڈیا صدر زولفقار حان امیر حمزہ اور یوتھ ونگ کے عہدیدار بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -