عیدالاضحی یکم اگست کو منانے کیخلاف فریقین سے جواب طلب

  عیدالاضحی یکم اگست کو منانے کیخلاف فریقین سے جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ذی الحج کا چاند دیکھنے اور عید الضحی 1اگست کو منانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پر عدالت نے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت جسٹس قیصررشید اور جسٹس ناصر محفوظ نے کی درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مقامی رویت ہلال کمیٹی نے عید الضحی کی تاریخ کا اعلان غلط کیا، 48 گھنٹے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا پورے ملک میں اس وقت ایک ہیجان کی کیفیت ہے لوگ پریشان ہے۔ قرآن نے مسلمانوں کو تین دن قربانی کے لئے دئیے ہیں پاکستان کی حکومت نے صرف ایک دن دیا ہے رویت ہلال کمیٹی نے 48 گھنٹی بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا، پاکستان میں عید کا پہلا دن 12 ذی الحج کو ہوگا عدالت نے رویت ہلال کمیٹی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -