جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ واقعہ کے بعد عدالتی کارروائی جاری

جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ واقعہ کے بعد عدالتی کارروائی جاری

  

پشاور(نیوزرپورٹر) جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سیشن کورٹس پشاور میں عدالتی کاروائی معمول کے مطابق رہی تمام عدالتوں میں کاروائی جاری رہی بدھ کے روز ایڈیشنل اینڈ سیشن پشاور کی عدالت میں فیصل نامی شخص نے توہین رسالت کیس میں نامز د ملزم کو گولی ماردی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے عدالتی کاروائی معطل رہی عدالت میں کاروائی معطل ہونے کی وجہ سے بہت سے کیسز التواء کے شکار ہوئے دیگر کیسز میں آئے سائلین واپس لوٹ گئے تھے تاہم جمعرات کے روزمقدمات کی سماعت معمول کے مطابق رہی، پولیس نے سیشن کورٹس سمیت ہائی کورٹ کی بھی سیکورٹی بڑھائی تھی اور بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی دوسری جانب ملزم فیصل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھا م کے لیے بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -