تخت بھائی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،3 گرفتار

تخت بھائی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،3 گرفتار

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر).مردان پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ چورہ اور شہباز گڑھی پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں چرس سمیت آئس بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا منشیات کے خلاف جاری کردہ خصوصی مہم کے دوران تھانہ چورہ اور شہباز گڑھی پولیس نے متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں اعزاز، شیر زمین ساکنان چورہ اور عبدالرحمن سکنہ شہباز گڑھی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3810گرام چرس اور 103گرام آئس برآمد ہوکر ان کے خلاف مروجہ ایکٹس کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -