باجوڑ،قتل کا ملزم ضمانت پر رہا

باجوڑ،قتل کا ملزم ضمانت پر رہا

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ضلعی عدالت باجوڑ کا قتل کے مقدمہ میں ملزم کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ نے قتل کے مقدمہ 302میں تازہ خان بنام سرکار میں ملزم تازہ خان کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیدیا۔ملزم کے وکیل اکرا م درانی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ مزید تفتیش طلب ہے او رایف آئی آر میں ملزم کا کوئی خاص کردار نہیں ہے اس کے علاوہ ملزم ضعیف العمر بھی ہے جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم تازہ خان کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -