صنعتی و سماجی اداروں کا سرسبز پاکستان مہم میں شمولیت کا اعلان

صنعتی و سماجی اداروں کا سرسبز پاکستان مہم میں شمولیت کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے بڑے تجارتی و صنعتی ادارے، این جی اوز اور شہریوں کے گروپس نے وزیر اعظم پاکستان کی صاف سرسبز پاکستان مہم میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا ہے اور وہ مون سون کی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اور مون سون کے موسم میں راچی سمیت پورے ملک میں 30 ھزار پودے لگائے جائیں گیں جنکی دیکھ بھال بھی کی جائیگی اسکا اعلان ان اداروں نے گذشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسڑیز کی ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔اس اجلاس کی صدارت فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کے کنوینر اور صدر نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ محمد نعیم قریشی نے کی اور اس موقع پر بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین، سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریڑی عبدالرحیم سومرو، سند ھ فارسٹ کے کنزرویئر جبار فاروق، اینگر و انرجی کے برگیڈیئر (ر) طارق لاکھیر، ڈی ایچ اے کراچی کے ڈائریکڑ برگیڈیئر (ر) قاسم چنگیزی، پی آئی اے کے جی ایم شعیب ڈاھڑی، ندیم اشرف، ڈاکڑ کنول نظام،سول ایوی ایشن کے ڈائریکڑ کاشف شاہ، اینگرو فرٹیلائزر کے جی ایم عاصم رشید، ڈاکٹر صبا شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2014میں خیبر پختونخواہ میں بلین سونامی ٹری پروجیکٹ کا آغاز کیا اور آج پورا صوبہ سرسبز ہو چکا ہے اور اس منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک بھر بلین ٹری منصوبہ شروع کیا گیا اور اس مشن میں ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور اس منصوبے سے 65000 لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا سندھ میں ماحولیاتی آلودگی بہت بڑھ چکی ہے یہاں سمندر میں صنعتوں کا فضلہ پھنکا جا رہا ہے، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، سیورج کا نظام مفلوج ہوچکا ہے، کچرے کو شہر میں جلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو صاف سرسبز بنانے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنی پڑے گی تاکہ آلودگی میں کمی لائی جائے۔اس موقع پر سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریڑی عبدالرحیم سومرو نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نجی اداروں کے تعاون سے بے نظیر پارک کو دوبارہ سرسبز بنانے کا منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -