طالبعلم پرموٹر وے پولیس کا تشدد،نوجوان کو لہولہان کردیا

طالبعلم پرموٹر وے پولیس کا تشدد،نوجوان کو لہولہان کردیا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)موٹروئے پولیس کی غنڈہ گردی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور پشاور یونیورسٹی کے طالب علم نوجوان پر موٹروے پولیس کا بدترین تشدد نوجوان کو لہولہان کرکے ان کے خلاف تھانہ اکوڑہ خٹک میں بے بنیاد ایف آئی آر درج کر کے ایک رات کے لئے حوالات کی سیر کرادی کیا یہ انصاف ہے یہ وہ تبدیلی ہے عمران خان کو غریب عوام نے ایسی تبدیلی کیلئے ووٹ دیئے تھے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر موٹروے پولیس اور تھانہ اکوڑہ خٹک کے ظلم و بربریت کے خلاف اپنی پوری فیڈریشن کے ہمراہ جی ٹی روڈ بند کریں گے موٹروے پولیس کی تشدد کا نشانہ بنے والے نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ کے رہائشی نوجوان عرفان علی ولد یوسف علی کی فریاد۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ کے رہائشی اور پشاور یونیورسٹی ایم اے پریویس کے طالب علم عرفان علی ولد یوسف علی نے بتایا کہ میں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ قربانی کے جانور خریدنے کیلئے شیدو مال مویشی منڈی جارہا تھا کہ اس دوران موٹروئے پولیس کے ایک افسر خالد عثمان نے مجھے روکنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ جلدی کرو 1200روپے نکالو کیونکہ اپ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لیکن اس 1200روپے کی آپ کو رسید نہیں ملے گی میں نے انکار کیا تو میرے اس انکار پر مجھے موٹروئے پولیس کے ایس پی اوخالد عثمان نے بدترین تشدد کا نشانہ بناکر لہولہان کر دیا اور زخمی حالت میں مجھے ہسپتال کی بجائے تھانہ اکوڑہ خٹک لے گئے جہاں پر موٹروئے پولیس کے ایس پی او خالد عثمان نے بقلم خود میرے خلاف ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا انہوں نے کہا کہ موٹروئے پولیس کی تشدد سے میری ناک اور سر پر چھوٹیں آئیں ہیں زیادہ خون بہنے سے جب مجھے چکر آنے شروع ہو گئے اور میری حالت غیر ہوتی گئی تو ڈر کے مارے مجھے ہسپتال لے جایا گیا اور اس کے بعد مجھے شدید زخمی حالت میں تھانہ اکوڑہ خٹک کی حوالات میں بند کر دیا گیا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مجھے انصاف دلائیں اور خالد عثمان ایس پی او موٹروئے پولیس کو معطل کرکے نوشہرہ بدر کیا جائے کیونکہ یہی خالد عثمان غریبوں پر تشدد کی وجہ سے ہی پہچانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کیا یہ وہ انصاف ہے جس کیلئے پاکستانی نوجوانوں نے عمران کو ووٹ دیا تھا کیا یہ وہ تبدیلی ہے جس کیلئے پوری قوم عمران خان کا انتخابی مہم چلایا کرتی اگر یہ تبدیلی ہے تو قوم کو ایسی تبدیلی منظور نہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -