صوابی، والد کوبچانے والا بیٹا خودموت کے آغوش میں چلا گیا

صوابی، والد کوبچانے والا بیٹا خودموت کے آغوش میں چلا گیا

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع جلبئی ضلع صوابی میں والد کو موت سے بچانے والا نوجوان خود موت کے آغوش میں چلاگیا، بتایا گیا ہے کہ محلہ شاملات جلبئی کے رہائشی میررحمان کاکا الیکٹرک گراس کٹرپر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے میں مصروف تھا کہ اچانک مشین میں اسکا ہاتھ پھنس گیا پاس موجود اسکا بیٹا یاسرنے جونہی اپنے والد کا ہاتھ مشین میں پھنسے دیکھا تو فوراً بجلی کا کنکشن کاٹنے لگا کہ اس دوران اُسے بجلی کا تیز جھٹکا لگا دیگررشتہ داروں نے اُسے فوری طبی امداد کیلئے روانہ کیاتاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ والد کاہاتھ شدیدزخمی ہوگیا۔دریں اثنا ء شیوہ آڈہ روڈ پر موٹر کار اور گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم کے جوان موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا زخمیوں میں مسماۃ(خ) اور ایک شخص سعید خان شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -