لاہور میں اجتماعی قربانیوں کے لئے 196 قربان گاہیں قائم

  لاہور میں اجتماعی قربانیوں کے لئے 196 قربان گاہیں قائم

  

لاہور(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ نے شہر میں اجتماعی قربانیوں کیلئے 196 قربان گاہیں قائم کر دی، 62 لوڈرز، 151 ٹرالیاں قربان گاہوں سے آلائشیں ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کرنے کے لیے پابند کر دی گئیں۔ البیراک نے 58 اور اوزپاک نے 138 قربان گاہیں قائم کی ہیں، جہاں 62 لوڈرز اجتماعی قربان گاہ پر کام کریں گے۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ اجتماعی قربان گاہوں پر ایس او پیز کو بھی مد نظر رکھا جائے گا، اجتماعی قربان گاہوں پر فوکل پرسنز تعینات ہوں گے، قربان گاہوں پر مشینری کا بھرپور استعمال عمل میں لایا جائے گا۔

قربان گاہیں

مزید :

صفحہ اول -