امریکہ،شکاگو کے ڈپٹی پولیس چیف نے خودکشی کر لی

  امریکہ،شکاگو کے ڈپٹی پولیس چیف نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست شکاگو کے ڈپٹی پولیس چیف ڈیون بوائڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو پولیس کے ترجمان سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ براؤن نے بتایا کہ ڈپٹی پولیس چیف ڈیون بوائڈ نے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں خود کو گولی مار کر خود کشی کی انہوں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں خاص کر ان لوگوں کا جو پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس افسران میں قومی خود کشی کی شرح فی 100,000 میں 18 کے قریب ہے، تاہم شکاگو میں یہ شرح 60 فیصد زیادہ ہے۔
خودکشی

مزید :

صفحہ اول -