پنجاب حکومت نے سرکاری افسران سے اثاثہ جات کی تفصیل مانگ لی

  پنجاب حکومت نے سرکاری افسران سے اثاثہ جات کی تفصیل مانگ لی

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تمام افسران سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں تمام افسران سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جائیداداور آمدن کے ذرائع کی تمام تفصیلات پیش کریں۔ افسران کو بھجوائے گئے مراسلے میں ان سے تمام منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے تمام افسران اور اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات طلب

مزید :

صفحہ اول -