جنگی جنون،جدید ترین 5فرانسیسی لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ میں شامل

  جنگی جنون،جدید ترین 5فرانسیسی لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)انڈیا نے دنیا کے جدید ترین لڑاکا جیٹس میں شمار ہونیوالے پانچ فرانسیسی جنگی طیارے اپنی فضائیہ میں شامل کر لیے،یہ طیارے فرانس سے پرواز کرتے ہوئے امبالہ کے فضائی اڈے پر پہنچے۔انڈیا نے فرانس کیساتھ تقریباً ساٹھ ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے 36 رفال جنگی جہازوں کی خریداری کا سودا کیا اور یہ پانچ طیارے اسی سودے کا حصہ ہیں، باقی طیارے آئندہ برس کے اختتام تک انڈیا کے حوالے کیے جائیں گے۔بی بی سی کے مطابق انڈیا کی فوج چین سے سرحدی کشیدگی کے درمیان ہنگامی حالات کے خصوصی اختیارات کے تحت فرانس سے فضا سے زمین پر وار کرنیوالے ہیمر مزائل بھی خرید رہی ہے۔ انڈین فضائیہ نے حال میں روس سے 21 اضافی مگ 29 اور 12 سوکھوئی ایس یو 30 ایم کے آئی جنگی طیارے خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی طیارے

مزید :

صفحہ اول -