چمن، دھرنا مظاہرین ریڈزون میں داخل، قرنطینہ مرکزنا درا کمپیوٹر سنٹر، 100کنٹینرنذر آتش، 4افراد جاں بحق

  چمن، دھرنا مظاہرین ریڈزون میں داخل، قرنطینہ مرکزنا درا کمپیوٹر سنٹر، ...

  

چمن (آئی این پی)چمن میں پاک افغان بارڈر 'باب دوستی' پردھرنا دینے والے مسافروں نے زبردستی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، مشتعل مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے، توڑپھوڑ کی، دفاتر، قرنطینہ سینٹر، ہزار کے قریب خیموں اور این ڈی ایم اے کے 100 کے قریب کنٹینرز کو آگ لگادی۔نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جبکہ جھڑپوں کے باعث علاقے کے حالات کشیدہ ہو گئے، مزید نفری طلب کر لی گئی۔ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔پاک افغان سرحد باب دوستی پر آل پارٹیز تاجراتحاد اور محنت کش گروپ کا2 ماہ سے سرحد کی بندش کیخلاف دھرناجاری ہے۔جمعرات کو دھرنا مظاہرین مشتعل ہوگئے اور رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ریڈ زو ن میں داخل ہوگئے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔مظاہرین نے زبردستی سرحد عبور کرنیکی کوشش کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔مشتعل مظاہرین نے بارڈر منیجمنٹ سسٹم کے لیے نادرا دفترکے کمپیوٹرز رومز کو بھی آگ لگادی۔ مظاہرین باب دوستی کے ساتھ واقع قرنطینہ سینٹر میں داخل ہوئے اور سینٹر، خیمے اور دفاتر کو آگ لگادی۔اس دوران اٖغان فورسز نے بھی فائرنگ شروع کردی جس کا پاکستانی فورسز بھی بھرپور جواب دیا آخری خبرین آنے تک سرحد پر فائنگ جاری تھی۔

چمن بارڈر

مزید :

صفحہ اول -