سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، انڈیکس میں مزید 422.17پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 10پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، انڈیکس میں مزید 422.17پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 10پیسے ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید422.17پوائنٹس کے اضافے سے39258.44پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ60.20 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت58ارب95کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 27.45فیصد کم رہا۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس38781پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا رجحان لوٹ آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک میں کرونا کیسز میں کمی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے پیش نظر حصص کی خریداری کی گئی جس کے باعث انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس422.17پوائنٹس کے اضافے سے39258.44پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی172.32پوائنٹس کے اضافے سے17070.02پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس222.73پوائنٹس کے اضافے سے27559.26پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر397کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے239کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ137میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72کھرب35ارب32کروڑ57لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب94ارب27کروڑ60لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص 76.09روپے کے اضافے سے1422.37روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائیل 69.50روپے کے اضافے سے1090روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس 49.01روپے کی کمی سے 786روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص33.33روپے کی کمی سے6466.67روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر167.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 167روپے سے گھٹ کر166.95روپے اور قیمت فروخٹ167.20روپے سے بڑھ کر167.25روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.70روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے بڑھ کر167.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید192.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213روپے سے بڑھ کر214 اور قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر216روپے ہوگئی۔لمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی سے1954ڈالر فی اونس ہوگئی لیکن اس کے برعکس جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی بغیر کسی تبدیلی کے قیمت 1لاکھ22ہزار 750اروپے ور دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ5ہزار238روپے مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1420روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -