لاہور میں عید الاضحی کے پہلے روز بارش کی پیش گوئی

      لاہور میں عید الاضحی کے پہلے روز بارش کی پیش گوئی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)عید الاضحی سے قبل اہل لاہور کیلئے اچھی خبر آگئی۔محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔ چیف میٹرولوجسٹ صاحبزاد خان کہتے ہیں دوسرے اور تیسرے روز بھی موسم ابرآلود رہے گا۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق عید تک مون سون کا موجودہ سپیل لاہور میں موجود رہے گا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بارش پیشگوئی

مزید :

صفحہ اول -